پاکستان پانی سے بجلی کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب

واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے 2019-20 میں ہائیڈل ذرائع سے گزشتہ برس کی نسبت بیس فیصد زیادہ بجلی پیدا کی جو کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے : وزیر منصوبہ بندی اسد عمر

798

اسلام آباد : ملک میں بجلی کی ہائڈل پیداوار میں اضافہ ہوگیا۔

اس  بات کا اعلان وزیر منصوبہ بندی اس عمر کی جانب سے کیا گیا جن کا ایک ٹویٹ می کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کے  ذمہ دار ادارے واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے سال 2019-20 میں گزشتہ برس کی نسبت ہائیڈل ذرائع سے بیس فیصد زائد بجلی حاصل کی اور ایسا ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بجلی کی ہائیڈل پیداوار میں یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک میں داسو، بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر جاری ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مہنگے درآمد شدہ ایندھن سے بننے والی بجلی کے بجائے توانائی کے لیے قابل تجدید ذرائع کا رُخ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے:

1124 میگا واٹ کے کوہالہ پن بجلی منصوبے کے معاہدہ پر دستخط

مستقبل قریب میں پاکستانیوں کا بجلی سے چلنے والی کاریں چلانے کا امکان کیوں نہیں؟

اس سے پہلے 25 جون کو وزیراعظم عمران خان 1 ہزار 124 میگاواٹ کے کوہالہ ہائیڈروپاور منصوبے کی تعمیر کے معاہدے کا مشاہدہ کرچکے ہیں جس کی تکمیل پر 2.5 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔

منصوبے سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے پانی سے بجلی بنانے کے منصوبے شروع کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here