مالی سال 2019-20ء: پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی کاموں کیلئے 644 ارب روپے جاری کیے گئے

590

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی جانب سے مالی سال 2019-20ء کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص 701 ارب روپے کے فنڈز میں سے 644 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

مالی سال 2020ء کےلیے مجموعی طور پر حکومت 56.30 ارب روپے کے فنڈز کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق 644 ارب روپے کے فنڈز میں سے 123 ارب روپے کے غیرملکی فنڈز بھی شامل ہیں جبکہ 572 ارب روپے حکومت نے اپنے وسائل سے فراہم کیے۔

اسی طرح حکومت نے وفاقی وزارتوں کے لیے مختص کیے گئے 313 ارب روپے کے مقابلے میں 297 ارب روپے خرچ کیے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کیلئے 155 ارب روپے کے فنڈز میں سے 170 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے:

این ٹی ڈی سی نے فیصل آباد ویسٹ گرڈ سٹیشن کی 500 kV ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ مکمل کر لیا

مالی سال 2020-21ء: پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 1.32 کھرب روپے مختص

وزارتِ خزانہ نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی (این ٹی ڈی سی) اور پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) کے لیے مختص 35 ارب روپے کے فنڈز میں سے صرف 22 ارب روپے ہی جاری کیے۔

مزیدبرآں اے جے ایل ڈویلپمنٹ کے لیے 27.28 ارب روپے، گلگت بلتستان کےلیے 16.58 ارب روپے، ای آر آر اے کے لیے 3.71 ارب روپے، عارضی طور پر بے گھر افراد کے لیے 13.10 ارب روپے اور سکیورٹی سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے لیے 49 ارب روپے جاری کیے۔

 اس کے علاوہ حکومت نے یوتھ پروگرام کے لیے 5 ارب روپے کے مقابلے میں 2.35 ارب روپے جاری کیے گئے، گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے لیے 410 ارب روپے، خیبرپختونخوا میں ضم کیے گئے علاقوں میں 48 ارب روپے کے مختص کیے گئے فنڈز میں سے 23 ارب روپے جبکہ صوبے کی ڈویلپمنٹ کے لیے 24 ارب روپے کے فنڈز میں سے 15.4 ارب روپے جاری کیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here