طویل لوڈ شیڈنگ اور کم وولیٹیج، خیبر پختون خواہ کے صنعتکار پیسکو کی کارستانیوں سے بے حال

انڈسٹریل اسٹیٹس کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دیے جانے کے باوجود پیسکو کی جانب سے طویل لوڈ شیڈنک کا سلسلہ جاری، ڈسٹری بیوشن سسٹم پرانا ہونے کی وجہ سے وولٹیج کی کمی بیشی سے صنعتوں کی مشینری خراب ہونے لگی

644

پشاور: سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے صوبے میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کی کمی پر شدید تحفظات کا  اظہار کرتے ہوئے مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر انجینئیر مقصود انور پرویز کا کہنا تھا کہ واپڈا کی جانب سے پیسکو کو مناسب مقدارمیں بجلی کی فراہمی کے باوجود صوبے کے کمرشل صارفین کو بجلی کی طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بار بار کے تعطل اور وولیٹیج کی کمی کے باعث کارخانوں کی مشینری کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

کورونا وائرس: حبیب بنک ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کے اخراجات اُٹھائے گا

حکومت نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے پُرزوں کی درآ مد پر کسٹم ڈیوٹی کم کردی

پاکستان میں دریافت ہونے والے گیس کے دو نئے کنوؤں سے کمرشل پیداوار شروع ہوگئی

انہوں نے پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی پر زور دیا کہ مسئلے کے حل کے لیے وہ اپنے پاور ڈسٹری بیوشن اور سپلائی سسٹم کو بہتر کرے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن لوڈ شیڈنگ، اور وولٹیج کی کمی کا یہ مسئلہ متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھا چکی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں انڈسٹریل اسٹیٹس کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دینے کے باوجود پیسکو کی جانب سے ان علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور پیسکو  چیف محمد جبار خان کو مسئلے کے حل کے لیے ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here