بھرتیوں میں بے ضابطگیاں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی حکام بڑی مشکل میں پھنس گئے

قائم مقام سربراہ کے تحت بھرتیوں کی اجازت نہ ہونے کے باوجود پاکستان حلال اتھارٹی میں گریڈ سترہ سے انیس کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعتراض پر وزارت میں ہلچل مچ گئی، اُمیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو کے نتائج روک کر بھرتی کا نیا اشتہار جاری کردیا۔

673

اسلام آباد : وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پاکستان حلال اتھارٹی میں بھرتیوں کے حوالے سے بڑی مشکل میں گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت کی جانب سے پاکستان حلال اتھارٹی میں  گریڈ 17 سے 19 تک کی بھرتیوں کے لیے دوبارہ اشتہار دے دیا گیا اس کے باوجود کے اس حوالے سے نہ صرف پہلے اشتہار جاری کیا جا چکا تھا بلکہ اُمیدوارن کے ٹیسٹ اور انٹرویوز بھی لیے جاچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خالی آسامیوں پر بھرتی کے حوالے سے دوبارہ اشتہار جاری کرنے کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بھرتیوں کے عمل پر اعتراضات اُٹھائے جانا ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ قائم مقام سربراہ کی صورت میں پاکستان حلال اتھارٹی میں بھرتیاں نہیں کی جاسکتیں مگر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے ایسا کیا گیا جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

فواد چودھری کی متحدہ عرب امارات کو زراعت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت

5 سالہ قمری کلینڈر تیار، فواد چوہدری نے اگلے 5 سال کی عیدوں کا اعلان بھی کر دیا

ادھر وفاقی کابینہ نے اداروں میں سربراہ کی عدم موجودگی کے باعث قائم مقام سربراہوں کے سلسلے کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوری طور پر اداروں میں سربراہان کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستان حلال اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے غیر قانونی بھرتیوں پر خود کو گرفت سے بچانے کے لیے خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے تاہم وزارت کے کچھ افسران پرانے اشتہار کے مطابق کی جانے والی بھرتیوں کو ہی پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

مزید برآں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے معاملے کے حل کے لیے بھرپور تگ و دو شروع کردی ہے کیونکہ پہلے جاری کیے جانے والے اشتہار کے تحت اپلائی کرنے اور ٹیسٹ اور انٹرویو دینے والے  اُمیداوروں نے وزارت کی جانب سے انہی آسامیوں کے لیے بھرتیوں کا عمل دوبارہ شروع کرنے کو عدالتوں میں چیلنج کردیا ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ پہلے اشتہار کے تحت اپلائی کرکے ٹیسٹ اور انٹرویو دینے والے اُمیدواران اور وزارت میں انکے حامی ٹیسٹوں اور انٹرویوز کے نتائج جاری کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستان حلال اتھارٹی کے سربراہ یہ ‘ رسک ‘ لینے کو تیار نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here