افغانستان کوپاکستانی برآمدات میں 33.40 فیصد کمی

604

اسلام آباد: افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے 11 ماہ کے دوران 33.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی) میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 825.6343 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 33.40 فیصد کم ہے۔

مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.101 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق اسی عرصہ رواں سال مئی میں افغانستان کو 17.01 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔

گزشتہ سال مئی میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 115.88 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اعدادوشمارکے مطابق اسی عرصہ میں افغانستان سے درآمدات میں 36.79 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں افغانستان سے درآمدات پر 119.32 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 36.79 فیصد کم ہے۔

مالی سال 2018-19ءکے پہلے 11 ماہ میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 163.13 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here