کراچی: شیل پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ہارون رشید کو یکم جولائی سے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کا صدر تعینات کردیا گیا ہے۔
ہارون رشید کی تعیناتی او آئی سی سی آئی کے سابق صدر شہزاد دادا کے استعفے کے بعد کی گئی۔ سابق او آئی سی سی آئی کے سابق صدر نے اس سے قبل یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے صدر کے طور پر چارج سنبھالنے کے بعد سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے استعفیٰ دیا تھا۔
مزید برآں، میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) عرفان صدیقی کو بھی یکم جولائی سے او آئی سی سی آئی کا نائب صدر تعینات کردیا گیا ہے۔ عرفان صدیقی کو 1997 میں المیزان انویسٹمنٹ بینک کی تشکیل کا سبب جانا جاتا ہے، تاہم مئی 2002 میں مذکورہ بینک کو مکمل طور پر اسلامک کمرشل بینک میں تبدیل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: آئی ٹی کمپنی سسٹمز لمیٹڈ نے آصف اکرم کو نیا سی او او تعینات کر دیا