پی آئی اے کو 3 جولائی تک یورپین یونین میں فضائی آپریشنز کی عارضی اجازت

743

برسلز: یورپین یونین نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کو 3 جولائی 2020 تک یورپ میں فضائی آپریشنز کی عارضی طور پر اجازت دے دی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ یورپین یونین کی جانب سے قومی ائیرلائن کو عارضی طور پر پروازوں کی اجازت دی گئی ہے، یاد رہے کہ یہ پیشرفت یورپین یونین ائیرسیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر چھ ماہ کی پابندی عائد کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔  کراچی طیارہ حادثے کی تفتیشی رپورٹ کے بعد یورپین یونین کی ریاستوں نے پاکستانی پائلٹوں کے لائسنسوں کی تصدیق سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ائیرلائن کو اسی روز ایک اور دھچکا لگا جب برطانیہ کی سول ایوی ایشن ایجنسی نے برمنگھم، ہیتھرو اور مانچسٹر کے ائیرپورٹوں سے پی آئی اے کے فضائی آپریشنز منسوخ کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

پی آئی اے کی ملکیت روز ویلیٹ ہوٹل کے مستقبل کے حوالے سے غور و خوض شروع

پی آئی اے نے مشتبہ پائلٹ لائسنس کا تاثر زائل کرنے کی کوششیں تیز کردیں

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اسلام آباد سے لندن اور لندن سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پروازیں PK-785 اور PK-786 شیڈول کے مطابق اڑان بھریں گی جبکہ  دیگر پروازوں سے متعلق بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کو سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو برطانیہ اور یورپ میںاپنے ہم منصب سے روابط کے بعد لینڈ کرنے کی اجازت دی گئی تھی، یورپین یونین کی ریاستوں نے پی آئی اے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ائیرلائن انتظامیہ، وزارتِ امورِ خارجہ اور اسکے سفارتکار مشکوک لائسنسز کے مسئلے سے متعلق یورپین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here