آئی ٹی کمپنی سسٹمز لمیٹڈ نے آصف اکرم کو نیا سی او او تعینات کر دیا

825

لاہور: پاکستان کی پریمیر سافٹ وئیر ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سروسز کمپنی سسٹمز لمیٹڈ نے آصف اکرم کو کمپنی کا چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او) مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق آصف اکرم فوری طور پر عہدے کا چارج سنبھالیں گے، سسٹمز لمیٹڈ کے سی او او کے طور پر وہ تنظیم کی تمام سروسز کی ڈلیوری، ٹیلنٹ گروتھ، آپریشنل ایکسیلینس، کارکردگی کو بہتر اور کمپنی کی ریکارڈ کی جانے والی گروتھ کو بہتر بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

آصف اکرم مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز میں ایم بی اے کے ڈگری ہولڈر ہیں اور آئی ٹی کے میدان میں دودہائیوں کا وسیع تر تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ سیلز اور ڈلیوری کی کئی کنسلٹنگ، ٹرانسفارمیشن اور سسٹم انٹی گریشن پراجیکٹس کی ایک انڈسٹری سے دوسری انڈسٹری میں رہنمائی کرچکے ہیں۔ نئے تعینات کیے گئے سسٹمز لمیٹڈ کے سی او او ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور کئی تجربہ کار اور نوجوان راہنماؤں کی مینٹورشپ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس سے قبل، آصف اکرم مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور ترقی میں آئی بی ایم گلوبل بزنس سروس (جی بی ایس) کے نائب صدر اور جنرل مینجر سمیت کئی ایگزیکٹو عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

وزارت آئی ٹی نے کورونا بحران سے نمٹنے کے منصوبوں کی فنڈنگ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

آئی ٹی کی برآمدات میں دس ماہ کے دوران 23 فیصد اضافہ

سی او او سسٹمز لمیٹڈ نے چارج سنبھالتے ہوئے کہا کہ “پاکستان میں آئی ٹی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں میں سسٹمز لمیٹڈ صفِ اول کی کمپنی ہے اور خطے کی آئندہ کی ایکسینچر کا موقع پانے کے لیے مقامی اور عالمی سطح پر اپنی اہمیت میں اضافہ کیا ہے۔ سسٹمز میں شمولیت اختیار کرنا میرے لیے خوشی کا باعث ہے، میں اپنی آئی ٹی سروسز اور کنسلٹنگ کے تجربہ کو بروئے کارلاتے ہوئے سسٹمز کی ترقی اور نوجوان ٹیلنٹ کو سنوارنے میں مدد کرسکتا ہوں”۔

کمپنی کے نئے تعینات کیے گئے سی او او کو خوش آمدید کہتے ہوئے سسٹمز لمیٹڈ کے سی ای او آصف پیر نے کہا کہ “مجھے خوشی ہے کہ آصف اکرم میری ٹیم کا حصہ ہیں، مجھے یقین ہے کہ آصف اکرم کی آپریشنل اور قائدانہ صلاحیت سے کمپنی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی”۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here