ٹی بلز کی نیلامی سے سٹیٹ بنک آف پاکستان کو 16 ارب روپے موصول

نیلامی تین ماہ، چھ ماہ اور ایک سال کی مدت کے ٹی بلز کی ہوئی جس کے ذریعے کمائی کا ہدف سو ارب روپے رکھا گیا تھا تاہم صرف 16 ارب روپے ہی حاصل ہوسکے

628

کراچی : اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے خبر دی ہے کہ حکومت نے ٹی بلز کی نیلامی سے 16.1 ارب روپے حاصل کرلیے ہیں۔ اس نیلامی کے ذریعے آمدنی کا ہدف 100 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بنک کی جانب سے تین ماہ، چھہ ماہ اور ایک سال کے ٹی بلز کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا جس میں 585.7 ارب روپے کی بولیاں وصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے:

اسٹیٹ بنک نے ترسیلات زر کی مارکیٹنگ اسکیم میں تبدیلی کردی

غیر ملکی سرمایہ کار ایم سی بی بینک میں سرمایہ کاری کرنا کیوں پسند کرتے ہیں؟

تین ماہ کے ٹی بلز کے لیے 258.5 ارب،  چھ ماہ کے ٹی بلز کے لیے 157.4 ارب جبکہ ایک سال کے ٹی بلز کے لیے 169.7 ارب روپے کی بولیاں وصول ہوئیں۔

وصول ہونے والی بولیوں کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے تین ماہ کے ٹی بلز کی مد میں 853 ملین، چھ ماہ کے ٹی بلز کی مد میں 250 ملین جبکہ ایک سال کے ٹی بلز کی مد میں 15 ارب روپے حاصل کیے۔

نیلامی میں کل 54.1 ارب روپے کی بولیاں قبول کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here