روپے کی قدر میں کمی، ہنڈا نے موٹر بائیکس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

جاپانی موٹر بائیکس کمپنی نے پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کو جواز بنا کر قیمتوں میں اضافہ کردیا جس سے سی ڈی 70، سی جی 125 اور سی بی 150 مزید مہنگی ہوگئیں

604

لاہور: کاریں اور موٹر بائیکس بنانے والے معروف جاپانی ادارے اٹلس ہنڈا نے پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ سے یکم جولائی سے اپنی موٹر بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے:

مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران موٹرسائیکلز، رکشوں کی فروخت میں 25.7 فیصد کمی

انجن میں ارتعاش، ہنڈائی نے جی وی80 سپورٹس کاروں کی ڈلیوری روک دی

کمپنی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ اسکی 150 سی سی موٹر بائیک کی قیمت میں کیا جائے گا جو کہ قمیت میں بیس ہزار روپے اضافے کے بعد یکم جولائی سے مارکیٹ میں 2 لاکھ 39 ہزار 500 روپے میں ملے گی۔

یہ موٹر بائیک عام طور پر محکمہ پولیس استعمال کرتا ہے۔

مزید برآں کمپنی نے سی ڈی 70  کی قیمت میں 1 ہزار 400 روپے جبکہ سی جی 125 کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ان کی قیمت بلترتیب 76 ہزار 900 اور 1 لاکھ 52 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here