پاکستانی فری لانسرز کے لیے خوشخبری، برطانوی ایجنسی نے Payoneer کو سروسز کی بحالی کی اجازت دے دی

کمپنی پر الزام ہے کہ وہ اروبوں ڈالر کے غبن میں ملوث ہے جس پر برطانیہ کی فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی نے اسے اپنی سروسز معطل کرنے کا حکم دیا تھا جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کمپنی کے اکاؤنٹس میں پڑی اپنی رقم تک رسائی سے محروم ہوگئے تھے

2014

اسلام آباد : پےاونیر (Payoneer) کارڈ کے پاکستانی صارفین کے لیے خوشخبری، برطانوی فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی نے کمپنی کو ای پیمنٹ سروسز بحال کرنے کی اجازت دے دی۔

اس سے پہلے کمپنی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ اربوں ڈالر کے فراڈ میں ملوث ہے جس پر برطانیہ کی فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی نے کمپنی کو ہر طرٖح کی سرگرمی سے روک دیا تھا۔

اس اقدام کا مقصد کمپنی کے صارفین کے پیسے کو محفوظ بنانا تھا مگر اس سے صارفین کو بھی اپنی رقوم نکلوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم اب کمپنی کو اپنی خدمات بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستانی فری لانسرز کے لیے اچھی خبر، پی آئی ٹی بی اور سادہ پے میں رقوم کی ترسیل کے لیے معاہدہ طے

گوادر کی بندرگاہ پر پہلے تجارتی بحری جہاز کی آمد

کورونا وائرس، دنیا میں ایک ارب 25 کروڑ لوگوں کے روزگار کو خطرہ

پےاونیر نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان تو جاری نہیں کیا تاہم اسکی پاکستان میں شاخ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پرایک پیغام میں اپنی خدمات کی بحالی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ  صارفین کو صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

پاکستان میں بہت سی چھوٹی کمپنیاں اور فری لانسرز بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے Payoneer  کارڈز کا استعمال کرتے ہیں اور ملک میں اس کے صارفین کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے جو کہ اسکی خدمات کی بندش سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس سے قبل کمپنی کے سی ای او نے دنیا بھر میں اپنے صارفین کے نام پیغام میں بتایا تھا کہ کمپنی نے اپنے اوپر لگائے جانے والے غبن کے الزام اور اس سلسلے میں برطانیہ کی فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کیے بغیر صارفین کو انکی تمام رقم تک رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق خدمات کی فراہمی کی بندش  کے باعث Payoneer کے کارڈز میں لاکھوں ڈالر پھنسے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here