
اوسلو: ناروے کی فضائی کمپنی نارویجین ایئر نے بوئنگ کے 97 طیاروں کی خریداری کے آرڈر منسوخ کرتے ہوئے بوئنگ کمپنی سے بیعانہ زر تلافی سمیت واپس ادا کرنے کی درخواست کر دی۔
نارویجین ائر نے بوئنگ سے 92 سیون تھر سیون میکس طیاروں، 787 ڈریم لائنرز کی خریداری اور کمرشل خدمات کی فراہمی کے معاہدے کر رکھے تھے۔
تاہم فضائی کمپنی نے بوئنگ سے قانونی نوٹس کے زریعے قبل از ڈیلیوری ادائیگیوں (بیعانہ جات) کو واپس کرنے کا کہا ہے اور یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان کو نقصان کی زرتلافی کی بھی ادائیگی کی جائے۔
یاد رہے کہ بوئنگ کے سیون تھری سیون میکس طیارے خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں گراﺅنڈ ہیں، بوئنگ کے مطابق وہ نارویجین ایئر کو میکس کی جگہ کوئی دوسرے مسافر بردار طیارے لینے کی پیشکش کریں گے۔