ٹویوٹا گاڑیوں کی فروخت میں34 فیصد کمی، منافع 80 فیصد کم ہونے کا امکان

72

ٹوکیو: جاپان کے کار ساز ادارے ٹویوٹا کارپوریشن کی مئی میں صرف 6 لاکھ 9 ہزار 460 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال مئی کی نسبت 34 فیصد کم تعداد رہی ہے۔

ٹویوٹا کارپوریشن کے مطابق ان کا اندازہ ہے کہ رواں سال ان کے منافع میں80 فیصد تک کمی آ سکتی ہے جو گزشتہ نو سال بعد ٹویوٹا کا سب سے کم منافع ہو گا۔

دریں اثناء ٹویوٹا نسان موٹرز کے مطابق ان کی مئی میں فروخت 37.3 فیصد سے 2 لاکھ 72 ہزار 873 یونٹ کم رہی ہے جبکہ ہنڈا موٹرز نے بتایا کہ ان کی گاڑیوں کی فروخت مئی میں 29 فیصد سے 3 لاکھ 27 ہزار یونٹس کم رہی۔

ذرائع کے مطابق شمالی امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کے تمام خطوں میں کورونا کی وبا کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

صرف چین اس دوران ایسا ملک رہا جہاں ٹویوٹا، نسان اور مزدہ کی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here