ایل پی جی صنعت کو فروغ دینے کا اقدام، اوگرا نے نو ماہ میں 63 لائسنس جاری کیے

یہ لائسنسس ایل پی جی سٹوریج ٹرمینل، ائیر مکس پلانٹس، سٹوریج اینڈ فلنگ پلانٹس اور آٹو ری فلنگ سٹیشنز کے لیے جاری کیے گئے، جولائی 2019 سے مارچ 2020 تک ایل پی جی سیکٹر میں 3.72 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی

530

اسلام آباد : رواں مالی سال کے نو ماہ میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی  ( اوگرا ) نے ملک میں ایل پی جی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے مختلف نوعیت کے 63 لائسنس جاری کیے۔

اقتصادی سروے برائے 2019-20 کے مطابق جولائی 2019 سے مارچ 2020 تک اوگرا نے ایل پی جی سٹوریج ٹرمینل کے لیے ایک، ایل پی جی ائیر مکس پلانٹس کے قیام کے لیے تین، ایل پی جی کی سٹوریج اور فلنگ پلانٹس کے قیام کے لیے 35 اور اس نوعیت کے پلانٹس کے آپریشنز کے لیے 18 لائسنس جاری کیے۔

اس کے علاوہ اوگرا نے ایل پی جی آٹو ری فیولنگ سٹیشنز کے لیے تین اور اسی نوعیت کے تین پلانٹس کو کام کی اجازت دینے کے لیے بھی تین لائسنس جاری کیے گئے۔

اس عرصے میں ایل پی جی سیکٹر میں 3.72 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے:

ایل پی جی بائوزرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں تاخیر کی خبریں غلط اور گمراہ کن ہیں: اوگرا

بڑی کھاد کمپنیوں نے پانچ برسوں سے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس ادا نہیں کیا، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

اس وقت ملک میں ایل پی جی تیار کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 11 جبکہ اسکی مارکیٹنگ کمپنیوں کی تعداد دو سو ہے۔ اسکے علاوہ ملک میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی تعداد سات ہزار سے زائد ہے۔

 ملک ایل پی جی کی سالانہ کھپت دس لاکھ 61 ہزار 447 میٹرک ٹن ہے جس کا 76 فیصد ملک میں ہی تیار ہوتا ہے جبکہ بقیہ درآمد کی جاتی ہے۔

 رواں مالی سال کے نو ماہ میں مارکیٹ میں 7 لاکھ 39 ہزار 785 میٹرک ٹن ایل پی جی سپلائی کی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here