پاکستان میں تیار شدہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ رواں ہفتے این ڈی ایم اے کو ملے گی

اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں، ہم ان چند ممالک میں شامل ہونگے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں: فواد چوہدری  

575

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ رواں ہفتے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کر دیںگے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ اور ویڈیو پیغام میں فواد چودھری نے پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپویشن (این آر ٹی سی) کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں، ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں۔ یہ تمام مشینیں یورپی یونین کے معیار کے مطابق ہیں۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو وینٹی لیٹرز تیار کرتے ہیں، یہ پیچیدہ مشین دنیا کا ہر ملک نہیں بنا سکتا، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انجینئرز نے پہلا بیج تیار کرلیا ہے، آئندہ ہفتے 8 سے 10 وینٹی لیٹرز این ڈی ایم اے کو دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تین مزید ڈیزائن تیاری کے آخری مراحل میں ہیں، اللہ کرے ہمیں وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہی نہ پڑے، اپنی ضروریات پوری کرکے ہم وینٹی لیٹرز باہر ملکوں کو بھی دے سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جب پاکستان میں کووڈ۔19 کا پہلا کیس آیا ہم کچھ بھی نہیں بنا رہے تھے، چند ماہ میں ہم بہت کچھ بنانے کے قابل ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here