مہنگائی سے بلبلاتے عوام پر حکومت نے غیر متوقع طور پر ‘پٹرول بم’ گرا دیا

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 101 روپے 46 پیسے، مٹی کا تیل 59 روپے 6 پیسے، لائٹ ڈیزل 55 روپے 98 پیسے فی لٹر مقرر، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا

614

لاہور: حکومت نے نئے مہینے کا انتظار کیے بغیر پٹرول بم کرا کر کورونا وائرس کے باعث معاشی طور پر تباہ حال عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

پیڑول کی قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم عمران کی منظوری کے بعد کیا گیا، وزاراتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے فی لٹر ہوگی۔

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 17 روپے 84 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے 6 پیسےاور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔

یہ مدِ نظررہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئی تھی جس سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کچھ حد تک کمی آئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here