لفتھانسا ایئر اور کیبن کریو کے درمیان اخراجات میں 50 کروڑ یوروکمی کا معاہدہ طے

649

فرینکفرٹ: جرمنی کی ایئرلائن لفتھانسا اور کیبن کریو کے درمیان اخراجات میں 500 ملین یورو (563 ملین ڈالر) کمی کا معاہدہ طے پا گیا۔

تاہم یو ایف او ممبرز کی منظوری باقی ہے جس کے بعد یہ نافذ العمل ہوجائے گا۔

فریقین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لفتھانسا ایئر انتظامیہ اور جہاز کے عملے کے نمائندوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ادارے کے اخراجات میں 500 ملین یورو تک کمی کی جاسکے گی۔

معاہدے کے نکات میں تنخواہوں کو منجمد کرنا، پرواز کے اوقات میں کمی، قبل از وقت ریٹائرمنٹ پیکیج اور فلائٹ اٹنڈنٹس کی اَن پیڈ چھٹیاں شامل ہیں۔

ایئرلائن کے شعبہ ہیومن ریسورس کے سربراہ مائیکل نگمین کا کہنا ہے کہ ہم زبردستی کٹوتیوں سے پرہیز کرنا چاہتے ہیں، شیئر ہولڈرز کی جانب سے 9 ارب یورو کے ریسکیو پلان کی منظوری سے عین پہلے انتظامیہ اور کیبن کریو نمائندوں کے درمیان ہونے والا اخراجات میں کٹوتی کا معاہدہ اہم پیشرفت ہے۔

دوسری جانب یورپین کمیشن نے کورونا سے متاثرہ لفتھانسا ایئرلائن کے لیے 6 ارب یورو کے بیل آﺅٹ پیکج کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ جرمن حکومت کے اپنی ایئرلائن کو دیے گئے اس بیل آﺅٹ پیکیج سے اس کو دیوالیہ پن سے بچانے میں مدد ملے گی، تاہم ایئرلائن کو بھی بہتر

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here