اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، بجلی منصوبوں، وزارتوں اور ڈویژنوں کیلئے گرانٹ کی منظوری

نجی شعبہ میں پن بجلی منصوبوں کیلئے 2002ء کے پیداواری منصوبوں کی پالیسی کے تحت عملدرآمد کے معاہدوں، حکومت کی گارنٹی، بجلی خریداری کے معاہدے اور پانی کے استعمال کے معاہدے جیسے نظرثانی شدہ سٹینڈرڈ سکیورٹی پیکیج دستاویزات کی منظوری

491

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نجی شعبہ میں پن بجلی منصوبوں کیلئے 2002ء کے بجلی کے پیداواری منصوبوں کی پالیسی کے تحت عملدرآمد کے معاہدوں، حکومت پاکستان کی گارنٹی، بجلی کی خریداری کے معاہدے اور پانی کے استعمال کے معاہدے جیسے نظرثانی شدہ سٹینڈرڈ سکیورٹی پیکیج دستاویزات کی منظوری دے دی۔

ای سی سی کا اجلاس جمعرات کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا جس میں دھاگے، سینیٹری ویئر، ایل ای ڈی/ ٹی وی، پیڈ لاک، کمبل، الیکٹروڈز سمیت سمگل ہونے والی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے یا اس میں کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ای سی سی نے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی پانچ تجاویز پر بھی غور کیا اور ان کی منظوری دے دی۔

ان تجاویز میں داخلہ ڈویژن کی طرف سے ملازمین سے متعلقہ اخراجات کے 4 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ، قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے ملازمین کی تنخواہیں اور الاﺅنس ایڈجسٹ کرنے کیلئے 90 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ریونیو ڈویژن کی طرف سے ضروری اخراجات کیلئے 5 کروڑ 27 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ، پاکستان رینجرز کی طرف سے ضروری اخراجات کیلئے 3 کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار روپے کی ضمنی گرانٹ اور وفاقی دارالحکومت میں کووڈ۔19 کی روک تھام کیلئے اقدامات سے متعلق اسلام آباد کی انتظامیہ کیلئے ایک کروڑ 85 لاکھ 30 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here