پاکستان 2019ء کے دوران چاول کا چوتھا بڑا برآمد کنندہ رہا

پاکستان کی چاول کی برآمدات 4.5 ملین ٹن رہیں، بھارت 9.8 ملین ٹن کے ساتھ پہلے، تھائی لینڈ 7.6 ملین ٹن کے ساتھ دوسرے، نیپال 7.2 ملین ٹن کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا

110

اسلام آباد: امریکی ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کی ورلڈ انڈکس رپورٹ کے مطابق پاکستان 2019ء کے دوران چاول کا چوتھا بڑا برآمد کنندہ رہا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران پاکستان کی چاول کی برآمدات 4.5 ملین ٹن رہیں جبکہ برآمدات کے حوالے سے بھارت پہلے، تھائی لینڈ دوسرے اور نیپال تیسرے نمبر پر رہے جنہوں نے بالترتیب 9.8 ملین ٹن، 7.6 ملین ٹن اور 7.2 ملین ٹن چاول دوران سال برآمد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چاول کی برآمدات کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک امریکا رہا ہے جس کی برآمدات 3.1 ملین ٹن رہی ہیں جبکہ 2.8 ملین ٹن برآمدات کے ساتھ چین چھٹے اور 2.5 ملین ٹن کے ساتھ میانمار ساتویں نمبر پر رہا۔

اسی طرح برازیل 0.9 ملین ٹن کے ساتھ آٹھویں، یوراگوئے 0.8 ملین ٹن کے ساتھ نویں اور 0.4 ملین ٹن چاول برآمد کرکے ارجنٹائن دسویں نمبر پر رہا ہے۔

دوسری جانب چاول برآمد کرنے والی ایسوسی ایشن (ریپ) کے حکام نے کہ ہے کہ رواں سال چاول کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور دنیا بھر کے کئی ممالک سے بڑے برآمدی آرڈرز ملے ہیں۔

توقع ہے کہ سال 2020 کے اختتام تک چاول کی قومی برآمدات 7 ملین ٹن سے تجاوز کر جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here