بینک ایمریٹس کا اپنے800 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان

136

دبئی: متحدہ عرب امارات کے بڑے بینک ایمریٹس (این بی ڈی) نے اپنے 800 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایمریٹس (این بی ڈی) دُبئی کا سب سے بڑا بینک ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بینک کے ترجمان نے بتایا کہ مستقبل میں بینک کی ضروریات اور اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے سٹاف میں کمی کی جا رہی ہے۔

اس مقصد کی خاطر بینک کے 800 ملازمین کی نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر جلد ہی عمل درآمد کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کی عالمی وبا نے اماراتی فنانشل سیکٹر اور بینکنگ شعبے کو بھی معاشی بحران سے دوچار کیا ہے۔ ایمریٹس این بی ڈی بھی حالیہ بحران سے متاثر ہوا ہے جس کے بعد اس کے مختلف آپریشنز اور سٹاف میں کمی کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال میں بدقسمتی سے بینک کے کچھ ملازمین کی نوکریاں ختم کی جا رہی ہیں جس کا مقصد مستقبل میں بینک کے معاملات کو مستحکم انداز سے چلانا ہے کیونکہ موجودہ بحران کے باعث بینک کو آئندہ وقت میں مزید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here