سعودی عرب: سیاحت کی ترقی کے لئے چار ارب ڈالر کا فنڈ قائم 

656

ریاض: سعودی عرب نے سیاحت کے شعبہ کی ترقی کے لئے 4 ارب ڈالر کے ترقیاتی فنڈ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارتِ سیاحت کے اعلان کے مطابق یہ فنڈ کورونا وائرس کی وَبا اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملکی معیشت کو متنوع بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق وزارت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ترقیاتی فنڈ کے ذریعے نجی شعبے اور سرمایہ کار بینکوں کے ساتھ مل کر مملکت میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب وژن 2030ء کے تحت تیل کی آمدن پر انحصار کم کرنے کے لیے جن شعبوں کو ترقی دے رہا ہے ان میں سیاحت کا شعبہ سرفہرست ہے اور اس کو ترقی دینے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

سعودی حکام موسم گرما میں لوگوں کو سیاحتی مقامات کی سیر کرانے کا ایک منصوبہ بھی ترتیب دے رہے ہیں, اس کے تحت کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد کردہ پابندیوں کی پاسداری کرتے ہوئے لوگوں کو مختلف تاریخی مقامات کی سیر کیلئے لے جایا جائے گا۔

سعودی عرب نے گذشتہ سال بین الاقوامی سیاحوں کے لیے نئے ویزوں کا اجرا کیا تھا اور غیرملکی کمپنیوں کو سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے مختلف ترغیبات اور مراعات دینے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی عرب کو توقع ہے کہ 2030ء تک سیاحت کے شعبے کا مجموعی قومی پیداوار میں حصہ 10 فی صد ہوجائے گا جواس وقت تین فی صد ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here