حالت فاقہ کشی تک پہنچ چکی، چھوٹے تاجروں کا 6 ماہ کا کرایہ معاف کیا جائے، اسلام آباد چیمبر

627

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار برباد ہو چکے ہیں اور چھوٹے تاجروں کی حالت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے، حکومت بجلی کے بلوں کی طرز پر چھوٹے تاجروں کا 6 ماہ کا کرایہ معاف کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جناح سپر مارکیٹ کے صدر ملک ربنواز، سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی خالد محمود چوہدری، چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر محبوب احمد خان اور سابق نائب صدر سعید احمد بھٹی سے ملاقات میں کیا۔

آئی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا کہ ایم سی آئی نے پانی کے بلوں میں کئی سو گنا اضافہ کر دیا ہے جو اسلام آباد کے شہریوں اور تاجروں کے لیے مشکلات کا باعث ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پانی کے بلوں میں غیر قانونی اضافہ واپس لیا جائے۔ چار ماہ کے لاک ڈائون کی وجہ سے ریسٹورنٹس بند پڑے ہیں اور ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دے اور لاک ڈائون ہفتہ وار ایک چھٹی تک محدود کیا جائے جبکہ کاروبار کی ٹائمنگ میں بھی اضافہ کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here