ایف بی آر دفاتر 29، 30 جون کو رات گئے تک کھلے رہیں گے

563

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر یونٹس، کارپوریٹ آر ٹی اوز اور ریجنل ٹیکس دفاتر 29 اور 30 جون کو رات گئے تک کھلے رہیں گے۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فیلڈ دفاتر کو 29 جون 2020 کو عوام کی سہولت کے لئے رات نو بجے اور 30 جون منگل کو رات 11 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ٹیکس گزار آسانی سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز جمع کرا سکیں۔

ایف بی آر نے چیف کمشنرز اِن لینڈ ریونیوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد برانچز کے ساتھ ملکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسی دن ٹیکس کی ادائیگی سٹیٹ بینک میں ہو جائے تاکہ جون کے حاصل کردہ محاصل میں ان کا شمار ممکن ہو۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here