شنگھائی میں ٹیکس اور فیس میں کمی کے باعث غیرملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ

608

شنگھائی: چین کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے بعد پیداواری سرگرمیوں کی بحالی سے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے مثبت اقدامات اختیار کئے جا رہے ہیں۔ شنگھائی میں ٹیکس اور فیس کی کمی سے غیرملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

چینی ریڈیو کے مطابق کورونا وائرس سے لڑنے کے دوران عالمی معیشت کو غیریقینی عناصر کا سامنا ہے تاہم چین میں سرمایہ کاری کو وسعت دینا دیگر اعلی ترین عالمی مالیاتی اداروں کا انتخاب بن چکا ہے۔

شنگھائی کے لوجیا زوئی علاقے میں فرانس کے پیرس بنک نے 38 کروڑ یوان کی اضافی سرمایہ کاری کی ہے۔ اصول کے مطابق منفی فہرست سے باہر غیرملکی سرمایہ کاروں کے چین کے اندر مقامی انٹرپرائزز سے حاصل کردہ منافع کی اگر چین میں براہ راست سرمایہ کاری کی جائے تو سرمایہ کاری کے دوران کارپوریٹ انکم ٹیکس کو معاف کیا جا سکتا ہے۔

اس پالیسی کے تحت جرمنی کے کنٹینیٹل اے جی گروپ کے شنگھائی میں ایک کروڑ یوان کی کارپوریٹ انکم ٹیکس کو معاف کیا گیا۔

گروپ کی شنگھائی میں قائم کمپنی کے جنرل مینجر نے کہا ہے کہ چینی حکومت نے ٹیکس اور فیس میںکمی سے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے،ہمیں یقین ہے کہ چین ایک روشن مستقبل کی حامل مارکیٹ ہے۔

رواں سال پہلی سہ ماہی میں شنگھائی میں غیرملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت 4 ارب 66کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر بنی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 4.5 فیصد زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here