رسک شیئرنگ فیسیلٹی کے تحت بینکوں نے 107.5 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دیدی:سٹیٹ بینک

534

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رسک شیئرنگ فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت بینکوں نے 107.5 ارب روپے کے قرضوں کی درخواستوں کی منظوری دی ہے۔ منظور شدہ قرضوں میں سے 23.5 ارب روپے کے قرضے ایس ایم ایز اور چھوٹے کاروباری اداروں کو دیئے جائیں گے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایف کی سہولت کے تحت 61 فیصد قرضہ جات کی منظوری پانچ بینکوں نے دی ہے جن میں سے جے ایس بینک لمیٹڈ سب سے زیادہ قرضوں کی منظوری کے ساتھ سرفہرست رہا ہے جس کے بعد حبیب بینک لمیٹڈ اور بینک الحبیب کا نمبر آتا ہے۔

واضح رہے کہ 10 اپریل 2020ء کو سٹیٹ بینک نے تین فیصد کی رعایتی شرح سود پر ری فنانس سکیم متعارف کرائی تھی تاکہ ایسے کاروباری ادارے جو اپنے کارکنوں کو تین ماہ تک نوکریوں سے فارغ نہیں کریں گے تو انہیں تنخواہوں اور دیگر واجبات کی ادائیگی کے لئے قرضہ فرام کیا جائے گا۔ اس سکیم کا بنیادی مقصد نجی شعبہ کے کارکنوں کے روزگار کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔

6 مئی 2020ء کو ایس بی پی نے ایس ایم ایز اور چھوٹے کاروباروں کے لئے حکومت کے اشتراک سے رسک شیئرنگ فسیلٹی متعارف کرائی تھی۔ آر ایس ایف کے تحت 12 جون 2020ء تک بینکوں کی جانب سے 107.5 ارب روپے کے قرضے منظور کے گئے ہیں جن میں 23.5 ارب روپے کے قرضہ جات ایس ایم ایز اور چھوٹے کاروباری اداروں کو دیئے جائیں جن کے سالانہ کاروبار کا حجم 2 ارب روپے تک ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here