پاکستان 38 برآمد کنندگان کو ایمازون کیساتھ رجسٹر کروانے کو تیار

اقدام کا مقصد ملک کی تجارت اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے، کورونا وبا نے ای کامرس کی اہمیت بڑھا دی، پاکستان میں اسے فروغ دینے کے لیے مرکزی بنک نے فریم ورک تیار کرلیا

730

لاہور: ملکی تجارت اور برآمدات بڑھانے کے لیے ایمازون کے ساتھ برآمدکنند گان کو رجسٹر کروانے کی تیاریاں مکمل

وزارت تجارت نے اس سلسلے میں 38 برآمدکنندگان کی فہرست مرتب کرلی جنکا تعلق سرجیکل آلات، کھیلوں کے سامان اور گھریلو ٹیکسٹائل کے شعبوں سے ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پہلے 38 ایکسپورٹرز کو ای کامرس جائنٹ ایمازون کے ساتھ رجسٹر کروانے کے تجربے کے کامیاب ہونے کی صورت میں مخلتف سیکٹروں سے تعلق رکھنے والے مزید برآمدکنندگان کو بھی رجسٹر کروایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا کیخلاف اقدامات کیلئے پاکستان کا عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ 1.5 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے

پاک امریکہ تجارت میں دس ماہ کے دوران 3.73 فیصد کمی 

کووڈ 19، ای کامرس کمپنیوں کی قسمت چمکنے کا وقت، لیکن مستقبل میں کیا ہوگا؟

کورونا وبا نے جہاں دیگر شعبوں کو متاثر کیا ہے وہیں یہ ای کامرس سیکٹر کے لیے ترقی کا موقع بن کر سامنے آیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث بازاروں کی بندش اور مہلک وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر گھروں میں ہی رہنے کی وجہ سے لوگ آن لائن شاپنگ کا استعمال کر رہے ہیں۔

عام حالات میں بھی آن لائن شاپنگ اور ای کامرس کی افادیت سے انکار ممکن نہیں اوراسی حقیقت کے پیش نظر حکومت نے ملک میں اسے فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس چیز کے پیش نظر مرکزی بنک نے بارڈرکے آر پار آن لائن تجارت کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا ہے جس کا استعمال اس کے ایف بی آر کے ای کامرس موڈیول کے ساتھ اشتراک کے بعد کیا جائے گا۔

مزید برآں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بھی ملک میں ای کامرس کو فروغ دینے کے لیے ایک علیحدہ اور مخصوص نظام بنانے کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here