کورونا بحران، نیوزی لینڈ کی اقتصادی شرح نمو 29 سال کی کم ترین سطح پر

536

ولنگٹن: نیوزی لینڈ کی معیشت کورونا وائرس کے نتیجے میں رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران 29 سال کی کم ترین اقتصادی شرح نمو کا شکار ہوگئی۔

جنوری سے مارچ کے دوران جی ڈی پی میں 1.6 فیصد کمی ہوئی جو 1991ء کے بعد اب تک کی کم ترین سطح ہے۔

نیوزی لینڈ کے قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق کورونا وائرس سے ملکی معیشت سخت متاثر ہوئی، اقتصادی شرح نمو میں 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ 7.8 فیصد کمی مہمان نوازی کے شعبے میں ہوئی۔ ٹرانسپورٹیشن 4.1 فیصد اور تعمیرات کے شعبے میں 4.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

سہ ماہی کے اعداد و شمار سے ملک کے 31 مارچ کو ختم ہونے والے سال کی جی ڈی پی کی شرح نمو 1.5 فیصد رہی جو گزشتہ سال 3.1 فیصد رہی تھی۔

ویسٹ پیک بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ اپریل سے جون (دوسری سہ ماہی) کے دوران جی ڈی پی میں 13.8 فیصد تک کمی واقع ہوگی اور نیوزی لینڈ کو کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here