اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے زیرِ جائزہ عرصے کے مقابلے میں 6.79 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال میں جولائی سے مئی کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 242.507 ملین ڈالر ریکارڈ ہوئیں یہ برآمدات مالی سال 2019 میں جولائی سے مئی کے دوران 260.170 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
تاہم، مقدار کے لحاظ سے سیمنٹ کی برآمدات میں 6.94 فیصد اضافے یا 6136274 میٹرک ٹن رہیں جو گزشتہ سال 6562179 میٹرک ٹن دیکھی گئی تھیں۔
دریں اثنا، سالانہ اعتبار سے سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مئی 2020 میں 13.22 فیصد اضافہ ہوا۔ مئی 2020 میں سیمنٹ کی برآمدات 19.303 ملین ڈالر رہیں جبکہ مئی 2019 میں یہ برآمدات 17.049 ملین ڈالر رہیں تھیں۔
ماہانہ بنیادوں پر مئی 2020 میں سیمنٹ کی برآمدات میں 47.01 فیصد اضافہ ہوا جب کہ اسی سال اپریل میں یہ برآمدات 13.130 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ملکی تجارتی خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے، گزشتہ سال کے اسی زیرِ جائزہ عرصے کے مقابلے میں یہ تجارتی خسارے میں 27.75 فیصد کمی آئی ہے۔
برآمدات میں 6.85 فیصد سے 19.801 ارب ڈالر کمی آئی ہے، گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 21.256 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
دوسری جانب مالی سال 2019 کے پہلے 11 ماہ کے دوران درآمدات میں 18.93 فیصد یعنی 50.410 ارب ڈالر سے 40.866 ارب ڈالر دیکھی گئی تھیں۔