سٹاک مارکیٹ: کے ایس ای 100 انڈیکس میں مندی کارجحان، انڈیکس 33438 پوائنٹس پر بند

554

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان رہا لیکن کاروبار کا اختتام 100 پوائنٹس کمی سے 33438 پوائنٹس پر ہوا۔ 

جمعہ کے کاروباری روز کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 160 پوائنٹس اضافہ ہوا اور یہ 33699 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا۔ تاہم، مندی آنے سے انڈیکس میں 169 پوائنٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 33369 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک آگیا۔ کاروبار کا اختتام 33438 پوائنٹس پر ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 330 پوائنٹس کمی سے یہ 53002 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 53 پوائنٹس خسارے سے یہ 24072 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری روز کے دوران 80 کمپنیاں مثبت اور 185 کمپنیاں منفی رجحان میں دکھائی دیں۔

جمعرات کے کاروباری روز دوران مجموعی مارکیٹ حجم 216.2 ملین سے کم ہوکر 105.89 ملین تک آگیا تھا۔ کے الیکٹرک لمیٹڈ، یونیٹی فوڈز لمیٹڈ اور بینک الفلاح لمیٹڈ کاروبار کے دوران مستحکم نظر آئے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں بینکنگ، سیمنٹ اور کھاد کے شعبے منفی رجحان میں دکھائی دیے۔ دیگر کمپنیوں کے مابین داؤد ہرکیولز کارپوریشن لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے کاروبار پر منفی اثرات ڈالے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here