ایمیریٹس کا ایک اور پاکستانی شہر سے شیڈول پروازیں چلانے کا اعلان

ائیرلائن نے حال ہی میں 10 مزید ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا جس میں سیالکوٹ بھی شامل ہے تاہم یہاں سے صرف آؤٹ باؤنڈ مسافر ہی سفر کرسکیں گے۔

608

اسلام آباد : دبئی کی ائیرلائن ایمیریٹس کا 24 جون سے ایک اور پاکستانی شہر سے شیڈول فلائٹس چلانے کا اعلان

حال ہی میں ائیرلائن نے 10 مزید غیر ملکی ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا جس میں سیالکوٹ میں بھی شامل ہے۔

تاہم سری لنکا ویتنام اور پاکستان سے ایمیریٹس صرف آؤٹ باؤنڈ مسافروں کے لیے ہی پروازیں چلائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا سے پریشان ایمیریٹس کا ملازمین کی تعداد 30 فیصد کم کرنے پر غور

قومی ائیر لائن پھر خسارے کا شکار، ماہانہ بنیادوں پر بھاری نقصان ہونے لگا

کینیڈا کی سب سے بڑی ائیرلائن کورونا سے متاثر، ہزاروں ملازمین نکالنے کا فیصلہ

اس حوالے سے ایمیریٹس کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم کا کہنا تھا کہ ’’ ہم مدد اور حمایت فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات کے حکام  کے شکر گزار ہیں ، ایمیریٹس مسافروں کو سفر کی محفوظ سہولیات فراہم کرتی ہے اور مستقبل میں ہم مزید شہروں کے لیے پروازیں چلائیں گے‘‘۔

مزید برآں ایمیریٹس مختلف ممالک  کے 14 شہروں کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

تاہم کورونا کے پیش نظر سفری پابندیاں مکمل طور پر ہٹائے نا جانے کے باعث صرف وہی مسافر ائیر لائن کے ذریعے سفر کرسکیں گے جو کہ مطلوبہ منزل والے ملک میں داخلے کی شرائط پوری کرتے ہونگے۔

مزید برآں ائیرلائن نے زمین اور فضا میں مہلک وائرس سے حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں جن کے تحت مسافروں کو ماسک، گلوز اور سینی ٹائزرز فراہم کیے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے مسافر ملک میں داخلے کی شرائط ائیرلائن کی ویب سائٹ پر پڑھ سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here