کورونا وائرس: ایک ارب 70 کروڑ افراد کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، برطانوی ماہرین

152

پیرس: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک ارب 70 کروڑ افراد کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے جو کل عالمی آبادی کے 20 فیصد سے زیادہ ہیں، اس کی بڑی وجوہات موٹاپا اور دل کی بیماریاں ہیں۔

لندن سکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین کی شوگر، پھیپھڑوں اور ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں پر تجزیے کے بعد گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران دنیا بھر میں اب تک 4 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مرض میں مبتلا دیگر افراد شدید نوعیت کی تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ دنیا میں ہر پانچواں شخص ایک شدید بیماری میں مبتلا ہے اور اسے کورونا کے ذریعے زیادہ تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہر شخص کو سخت علامات سامنے آنا لازمی نہیں، عالمی آبادی کے 4 فیصد افراد کو کورونا کے باعث ہسپتال میں علاج کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق لاک ڈاﺅنز کے خاتمے کے بعد حکومتوں کو زیادہ حساس افراد کے حفاظت کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہوگی۔ وائرس میں مبتلا افراد سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے اپنی تکلیف کے حساب سے حفاظتی اقدامات کریں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here