روس کا اجناس کی برآمد پر چھ ماہ کیلئے پابندی کا منصوبہ

516

ماسکو: روسی حکومت نے ملک میں اجناس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے برآمد پر 6 ماہ کے لیے پابندی کا منصوبہ پیش کردیا، آئندہ سال کے آغاز پر کوٹہ سسٹم کے ذریعے اجناس برآمد کی جائیں گی۔

روس کی وزارت زراعت کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق رواں سال جولائی سے دسمبر تک اجناس کی کسی بھی مد میں برآمد نہیں کی جائے گی جس کا مقصد ملک میں ان کی آسان اور مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنانا ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ سال ( 2021 ئ) جنوری سے جون تک کے عرصے میں کوٹہ سسٹم کے تحت اجناس کی برآمد کی جائے گی۔ رواں ہفتے اجناس کے برآمد کنندگان سے ملاقات کرکے سیزن 2020-21 ءمیں اجناس کی برآمد کے حوالے سے ابتدائی تخمینہ پیش کیا جائے گا تاہم حقیقی اعداد و شمار اجناس کی برداشت کے بعد ہی جاری کیے جاسکیں گے۔

یاد رہے کہ روس دنیا بھر میں گندم کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے اور اس نے کورونا وائرس کے خدشات کے تحت اپریل سے جون تک کے عرصے کے لیے 7 ملین ٹن کا کوٹہ مقرر کررکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here