اسلام آباد: پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے مالی سال 2020-21ء کے مطابق جاری منصوبوں کے علاوہ صوبے میں پانی کی قلت کو دور کرنے کےلئے وفاقی حکومت 2530 ملین روپے کی لاگت سے مزید تین منصوبے شروع کرے گی۔
حکومت نے کچھی کینال منصوبے کی توسیع کےلئے 2000 ملین روپے مختص کئے ہیں جو ڈیرہ بگٹی ضلع میں کٹائی کے سیزن میں پانی کی قلت پورا کرے گا۔ اس منصوبے کی تخمینہ لاگت 22921 ملین روپے تھی
ابتدائی طور پر وفاقی حکومت نے بلوچستان میں پانی کو ذخیرہ کرنے کےلئے متعدد ڈیموں کی تعمیر کےلئے 500 ملین روپے رکھے ہیں۔
پی ایس ڈی پی میں 100 ڈیموں کی تعمیر کے پانچویں پیکیج کے لئے تخمینہ لاگت 13512.725 ملین روپے ہے۔ زرخون ضلع کوئٹہ میں ڈیل ایکشن ڈیم پر تعمیراتی کام شروع کرنے کےلئے حکومت نے 30 ملین روپے مختص کئے ہیں جس کےلئے پی ایس ڈی پی 2020-21ءمیں 100 ملین روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔