اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ایوان صدر کے بجٹ میں 60 فیصد کمی کر دی۔
12 جون کو پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2020-21 میں مرکزی حکومت نے ایوان صدر کے لیے گزشتہ برس کی نسبت 60 فیصد کم رقم مختص کی ہے۔
اخباری اطلاعات کے مطابق ایوان صدر کے گزشتہ برس کے 99 کروڑ 20 لاکھ روپے کے بجٹ میں 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اب ایوان صدر کو اپنے اخراجات کیلئے 39 کروڑ 50 لاکھ روپے ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیے :
71 کھرب 37 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا
پاکستان ایشیاء میں افرادی قوت ایکسپورٹ کرنے والا دوسرا بڑا ملک
مالی سال 21-2020 کیلئے پنجاب کا 22 کھرب 40 ارب روپے کا بجٹ پیش
حکومت کا آئندہ مالی سال کے لیے 2.17 کھرب روپے کے غیرملکی قرضے لینے کا فیصلہ
بجٹ کم کرنے کے لیے جن اخراجات میں کٹوتی کی گئی ہے ان میں صدرِ مملکت عارف علوی کے ذاتی اخراجات، ایوان صدر کے عملے کے الاؤنسز اور صدارتی محل کو چلانے کے اخراجات شامل ہے۔
بجٹ 2020-21ء میں ایوان صدر کے عملے کے الاؤنسز کے لیے 19 کروڑ 32 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ گزشتہ برس اس مقصد کے لیے 45 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔
مزید برآں صدر مملکت کی رہائش کے اخراجات کا بجٹ بھی کم کرکے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کردیا گیا ہے گزشتہ برس اس ضمن میں 18 کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی تھی۔