لاک ڈاﺅن سے موٹرسائیکلوں کی عالمی طلب میں اضافہ، تائیوانی فیکٹریوں میں تیاری تیز

545

بیجنگ: کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال میں موٹرسائیکلوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جسے پورا کرنے کے لیے تائیوان کی فیکٹریاں دھڑا دھڑ موٹرسائیکل تیار کر رہی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق لاک ڈاﺅن کے باعث یورپ اور امریکا میں ویران گلیوں، گاڑیوں کی کمی اور کورونا کے خوف سے شہریوں کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی خریداری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، تائیوان میں کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران فیکٹریوں نے موٹرسائیکلوں کی پیداوار جاری رکھی تاہم طلب میں اضافہ نسبتاً زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں کساد بازاری کا ماحول ہے تاہم موٹرسائیکل کی طلب میں اضافے کے باعث متعلقہ انڈسٹری کو پورا کاروباری ماحول دستیاب ہے جس کا تائیوان بھر پور فائدہ اٹھا رہا ہے۔

یورپ اور تائیوان کی موٹرسائیکل کمپنیوں کو ایڈوانس بکنگ کا سامنا ہے جہاں ہزاروں بائیک تیاری سے قبل ہی خریداری کے لیے بک ہوچکے ہیں۔امریکا اور یورپ میں 1 ہزار ڈالر اور اس سے کم مالیت کے بائیکس میں دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here