پی ایس ایم اے کو یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 63 روپے فی کلو فراہم کرنے کی ہدایت

622

اسلام آباد:وزارتِ صنعت و پیداوار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) پر کم نرخوں پر چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یو ایس سی نے اس سے قبل پی ایس ایم اے کو ایک خط کے ذریعے چینی 63 روپے فی کلو کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا تاکہ صارفین کو چینی 70 روپے فی کلو کے عوض فروخت کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی انکوائری کمیشن کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

شوگر کمیشن رپورٹ، ذمہ داران کے خلاف مقدمات دائر کیے جائیں گے

پی ایس ایم اے کو ایک خط میں وزارتِ صنعت و پیداوار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر کہا تھا کہ “یہ حکم نان کمرشل صارفین کو 70 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر چینی کی فروخت سے مشروط ہے۔ پی ایس ایم اے اور حکومت نان کمرشل صارفین کو آئندہ تاریخ تک چینی کی مقررہ قیمت پر فروخت اور دستیابی کو یقینی بنائیں”۔

مذکورہ وزارت نے پی ایس ایم اے کو دیگر سٹوروں پر چینی کی فروخت مقررہ قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

قبل ازیں، عام شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے یو ایس سی نے پی ایس ایم اے کو چینی 63 روپے فی کلو پر فراہم کرنے کی تجویز دی تھی۔

یو ایس سی نے پی ایس ایم اے کو معاملے پر جلد عملدرآمد کرنے اور 14 جون تک اس فیصلے سے متعلق آگاہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here