لفتھانسا ایئر کا 22 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

613

برلن: جرمنی کی ایئرلائن لفتھانسا ایئر نے کورونا لاک ڈاﺅن سے پیدا ہونے والے مالی مسائل کے باعث 22 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کے نتیجے میں اس کی سرگرمیاں معطل ہونے سے شدید مالی مسائل درپیش ہیں، بعض ملکوں نے لاک ڈاﺅن نرم کیا جارہا ہے تاہم مستقبل قریب میں بھرپور فضائی سفر کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان نہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحران کے خاتمے پر مسافروں کی عدم یا کم دستیابی پر کم از کم 100 طیارے معمول سے کم چلائے جائیں گے جس سے اندرون و بیرون ملک موجود 22 ہزار ملازمین زیادہ ہونے پر فارغ کردیے جائیں گے۔

رواں ماہ کے آغٓاز میں لفتھانسا ائیر نے پہلی سہ ماہی کی مالیاتی کارکردگی رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق جرمن ائیر لائن کو پہلی سہ ماہی کے دوران 2.1 ارب یورو (2.3 ارب ڈالر) خسارہ ہوا تھا جس کی وجہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں تعطل بتایا گیا تھا۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس کی کاروباری سرگرمیاں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور اکثر طیارے گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

لفتھانسا انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بھاری خسارے کے بعد اخراجات میں کمی لانے کے لیے ری سٹرکچرنگ کا عندیہ دیا تھا تاہم اب کمپنی نے 22 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔

ع

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here