ایف بی آرکے دو ملازمین کورونا وائرس سے جاں بحق 

501

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دو ملازمین فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ایف بی آر کے ترجمان نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں کراچی کے لارج پئیرز ٹیکس یونٹ کے طارق عتیق اور سمیع الدین شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر اپنے شہداء کو سلام پیش کرتا ہے اور ان قومی ھیروز کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کے ساتھ ان کو باور کراتا ھے کہ ایف بی آر ان کے ساتھ ھمیشہ کھڑا رھے گا۔ شہداء کی قومی خدمات کو ھمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ اپنے اس عزم کا ایک بار پھر یہ اعادہ کرتا ھے کہ مشکل حالات میں قوم کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وسائل مہیا کرنے کی خاطر ایف بی آر اپنی تمام آپریشنز کو اسی طرح جاری اور ساری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here