پی ایس ڈی پی 2020-21ء: ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1.32 ارب روپے مختص

584

اسلام آباد: حکومت نے مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ہوابازی ڈویژن کی 15 جاری سکیموں اور منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 1320.879 ملین روپے (1.32 ارب روپے) مختص کئے ہیں۔

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کی ان جاری سکیموں اور منصوبوں کے لئے لاگت کا کل تخمینہ 31913.359 ملین روپے لگایا گیا تھا جن پر اب تک 3342.000 ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

دو منصوبوں کے لئے غیر ملکی فنڈنگ بھی حاصل ہے جن میں کراچی اور ملتان میں موسمی نگرانی کے لئے جدید ریڈار سسٹمز کی تنصیب کے منصوبے شامل ہیں۔ دیگر جاری سکیموں میں ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر سہولیات کی فراہمی کی ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔

پی ایس ڈی پی میں کسانہ ڈیم کے لئے بارشی پانی کی نکاسی اور آبپاشی کے لئے استعمال میں لانے کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پرگرام کے تحت 100.000ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 2629.420 ملین روپے لگایا گیا ہے۔

ان تمام سکیموں کے لئے سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منظوری بھی لی گئی ہے۔ باقی ماندہ منصوبوں میں ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے لئے مختلف ہوائی اڈوں پر بیرکوں کی تعمیر کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے منصوبے کے لئے بھی پی ایس ڈی پی کے تحت 519.000 ملین روپے رکھے گئے ہیں جس پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 22247.450 ملین روپے لگایا گیا ہے جبکہ 30 مئی 2020 تک اس منصوبے پر 1516.455 ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here