پی ایس ڈی پی 2020-21ء، زرعی شعبے کی ترقی کیلئے 12 ارب روپے مختص

650

اسلام آباد: حکومت نے مالی سال 2020-21ء کے دوران ملک میں زراعت کی ترقی اور لائیوسٹاک کی نشوونما کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 12 ہزار ارب روپے مختص کر دیے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت نے زرعی شعبے کی 12 نئی سکیموں کے لیے 1.25 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے جبکہ 24 جاری سکیموں کی تکمیل کے لیے 10.75 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔

نیشنل پروگرام برائے ‘امپروومنٹ آف واٹر کورسز (فیز2)’ کے لیے 5.25 ارب روپے جبکہ ’بارانی علاقوں میں کمانڈ ایریاز کی بہتری کے پروگرام‘ کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

پی ایس ڈی پی: اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 23.2 ارب روپے، کلائیمیٹ چینچ رپورٹنگ یونٹ کے قیام کیلئے 200 ملین روپے سے زائد مختص

پی ایس ڈی پی 2020-21ء: ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1.32 ارب روپے مختص

درآمد شدہ خوردنی تیل پر انحصار کم کرنے کے لیے قومی آئل سیڈ پروگرام کے فروغ کے لیے 350 ملین روپے اور کمرشل پیمانے پر زیتون کی کاشت کے فروغ کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ملک کے شمالی علاقہ جات میں آبی زراعت اور فش فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے  سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 200 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

حکومت نے ملک بھر میں اپنے پبلک سیکٹر پروگرام کے تحت ‘کیج کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ’ کے لیے 150 ملین روپے اور بچھڑوں کی افزائش کیلئے 130 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

 نئی سکیموں میں کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے 250 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، اسی طرح سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سکرنڈ کی اَپ گریڈیشن اور کپاس کی پیداوار کی صلاحیت اور مینجمنٹ کے لیے 250 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

پی ایس ڈی پی 2020-2021ٗ میں حکومت نے ملک بھر میں جانوروں کی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے 100 ملین روپے اور سائنو پاک ایگریکلچر بریڈنگ انوویشن پراجیکٹ کیلئے 150 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here