چین سے درآمدات میں دس ماہ کے دوران 7.81 فیصد کمی 

447

اسلام آباد: مالی سال 2019-20ء کے دوران چین سے مصنوعات اور خدمات کی درآمدات میں 7.81 فیصد کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019-20ء کے 10 ماہ میں (جولائی تا اپریل) کے دوران چین سے درآمدات کا حجم 7638.407 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل  2018-19ء کے دوران 8286.397 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران چین سے کی جانے والی درآمدات میں 647.990 ملین ڈالر یعنی 7.81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایس بی پی کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران مجموعی قومی درآمدات میں 16.93 فیصد کمی ہوئی ہے اور جولائی تا اپریل  2019-20ء کے دوران مجموعی درآمدات کا حجم 36.090 ارب ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم 43.447 ارب ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران مجموعی قومی درآمدات میں 7.357 ارب ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ درآمدات میں کمی قیمتی زرمبادلہ کی بچت اور زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ و استحکام کا سبب بنی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here