اسلام آباد: قومی اقتصادی سروے 2019-20ء کے مطابق پاکستان ایشیاء میں افرادی قوت ایکسپورٹ کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ میں بیرون ممالک ملازمتوں کیلئے جانے والے 11.11 ملین تارکین وطن رجسٹرڈ ہیں۔
سعودی عرب کے لیے اوورسیز ایمپلائمنٹ کیلئے بیوروآف امیگریشن میں 2018ء میں ایک لاکھ 9 سو دس جبکہ 2019ء میں 3 ٍلاکھ 32 ہزار 713، متحدہ عرب امارات کے لیے 2018ء میں 2 لاکھ 8 ہزار 635 جبکہ 2019ء میں 2 لاکھ 11 ہزار 216 افراد کی رجسٹریشن کی گئی۔
اسی طرح 2018ء میں عمان کے لیے 27 ہزار 202 جبکہ 2019ء میں 28 ہزار 391 افراد کی رجسٹریشن ہوئی، 2018ء میں قطر کے لیے 20 ہزار 993 جبکہ 2019ء میں 19 ہزار 327 افراد رجسٹرڈ ہوئے۔
2018ء میں بحرین کے لیے 5 ہزار 745جبکہ 2019ء میں 8 ہزار 189 افراد کی رجسٹریشن کی گئی، 2018 میں ملائیشیاء کے لیے 9 ہزار 881 جبکہ 2019ء میں 11ہزار 323 پاکستانی ورکرز کی اوورسیز ایمپلائمنٹ کے لیے رجسٹریشن کی گئی۔
2018ء کے مقابلے میں 2019ء میں بیورو آف امیگریشن میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کے لیے 2 لاکھ 42 ہزار 764 افراد کی رجسٹریشن کی گئی۔
سب سے زیادہ وکرز ملازمتوں کے سلسلہ میں سعودی عرب گئے جن کی کل تعداد کا 53 فیصد ہے، دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہے جہاں 33.78 فیصد ورکرز ملازمتوں کے سلسلہ میں وہاں گئے۔