شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 15.01 فیصد اضافہ

201

اسلام آباد: شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کی تعداد میں گزشتہ ایک سال کے دوران 15.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2020ء کے اختتام پر شیڈول بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم ایک کروڑ، 54 لاکھ، 80 ہزار، 920 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مئی کے اختتام پر ریکارڈ حجم سے 15.01 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال مئی کے اختتام پر شیڈول بنکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کاحجم ایک کروڑ، 34 لاکھ، 59 ہزار،780 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2020ء کے مقابلے میں مئی میں شیڈول بینکوں کے ڈیپازٹس میں 6.94 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اپریل کے اختتام پر شیڈول بنکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم ایک کروڑ،44 لاکھ،75 ہزار،797 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا۔ مئی 2020 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم ایک کروڑ، 54 لاکھ، 80 ہزار، 920 ملین روپے رہا۔

t

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here