اسلام آباد: ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم کم ہو کر 16.705 ارب ڈالر ہو گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 5 جون 2020ء تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 10.095 ارب ڈالر ہے، بینکوں کے پاس زرمبادلہ کاحجم 6.609 ارب ڈالر کی سطح پرہے۔
اس وقت ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 16.705 ارب ڈالر ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.920 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا
۔