روسی صدر کی معاشی بحالی کیلئے 430 ارب روبل کے نئے ییکج کی منظوری

640

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کورونا وائرس سے متاثرہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے 430 ارب روبل (6.2 ارب ڈالر) کے نئے حکومتی پلان کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 2020ء کے دوران 133 ارب روبل (1.99 ارب ڈالر) اور 2021ء میں 300 ارب روبل (4.44 ارب ڈالر) مختلف منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

روسی اکاؤنٹس چیمبر کے سربراہ الیکسی کدرین نے خبر رساں ادارے تاس کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ معاشی بحالی کے نئے جامع حکومتی منصوبے کی صدر ولادی میر پیوٹن نے منظوری دے دی ہے جس کا مالیاتی حجم 430  ارب روبل ہے۔

انھوں نے کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح روسی معیشت بھی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کی بحالی کے لیے حکومت نے پانچ کھرب روبل (72.5 ارب ڈالر) کے امدادی پروگرام کا اعلان کر رکھا ہے جسے تین مختلف مرحلوں میں سامنے لایا جائے گا۔

ان میں سے 2.8  کھرب روبل (40.6 ارب ڈالر) رواں سال خرچ کیے جائیں گے جن میں 133 ارب روبل (1.99 ارب ڈالر) تقریبات (اس طرح کے اخراجات پچھلے پیکج میں شامل نہیں تھے)، 2.4  کھرب روبل (34.8 ارب ڈالر) آئندہ سال (2021ء) خرچ کیے جائیں گے جن سے 300 ارب روبل (4.4 ارب ڈالر)  نئے اقدامات پر خرچ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 430 ارب روبل کا نیا قومی پلان پانچ کھرب روبل کے تین مرحلوں پر مشتمل پیکج کے علاوہ ہے جس کے تحت اضافی رقم  دوسال کے دوران مختلف حکومتی منصوبوں کی معاونت پر خرچ ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here