حکومت کا یوٹرن، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ،مراعات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

844

لاہور: وفاقی کابینہ نے جمعہ کے روز آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ منظوری کے دوران گورنمنٹ ملازمین کے لیے پینشن اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اس اقدام کا مطلب ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے تنخواہیں اور پینشنز گزشتہ مالی سال کی سطح پر برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے:

آئی ایم ایف اور حکومت بجٹ میں تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافے پر متفق ہوگئے

تمباکو انڈسٹری کی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ لینے کیلئے کوششیں تیز

مذکورہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک کو کورونا وائرس کی وجہ سے منفی اثرات کا سامنا ہے اور ایف بی آر کے لیے آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف بھی کم کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل 9 جون 2020 کو حکومتِ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنز میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا تھا جس کا مقصد وفاقی ملازمین کو افراطِ زر کے اثرات سے بچانا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here