ایف بی آر کے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف کم کرکے 4.963 کھرب روپے مقرر

806

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے دوران وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) کے لیے 4.963 کھرب روپے ٹیکس اکٹھے کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو قائل کرنے کے بعد ایف بی آر کے ٹیکس جمع کرنے کے ہدف میں کمی کی گئی، یہ ہدف 5.103 کھرب روپے سے کم کر کے 4.963 کھرب روپے طے کیا گیا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی بحران کے سبب جاری مالی سال میں ایف بی آر نے 5.503 کھرب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 3.908 کھرب روپے ہی جمع کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

بجٹ میں صنعتی مال کی ٹیرف لائنز پر عائد ڈیوٹیزکو کم کیا جائے،اسلام آباد چیمبر

سرمایہ کاری، صنعتی و تجارتی ترقی کیلئے ٹیکس اصلاحات کی ضرورت پر زور

پرافٹ اردو کو دستیاب بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت نے جاری مال سال کے لیے 1.623 کھرب روپے کے نظرثانی شدہ بجٹ کے تخمینے کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے لیے 2.043 کھرب روپے کے براہِ راست ٹیکس کا تخمینہ لگایا تھا۔ مالی سال 2019-2020 کے لیے براہِ راست ٹیکسز کا حقیقی تخمینہ 2.027 کھرب روپے رکھا گیا تھا۔

براہِ راست ٹیکسوں کے تحت، 2.036 کھرب روپے کے انکم ٹیکس اکٹھا کرنے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے ملازمین کی فلاح و بہبود کے فنڈ کے لیے3.207 کھرب روپے اورکیپیٹل ویلیو ٹیکس کے لیے 3.04 کھرب روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

باالواسطہ ٹیکسوں کے تحت، 2.920 کھرب روپے کا مجموعی ٹیکس جمع کرنے کا تخمینہ لگایا گیا جن میں 1.919 کھرب روپے سیلز ٹیکس کے لیے شامل ہیں۔

وفاقی بجٹ 2020-2021 کے لیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) جمع کرنے کا ہدف 361 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

آئندہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے جاری مالی سال کے 546 کھرب روپے کے نظرثانی شدہ تخمینہ کے مقابلے میں کسٹم ڈیوٹیز میں 640 ارب روپے جمع کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here