اسلام آباد: پورے ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے 25 ہزار 730 بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 5 ہزار 333 ہے۔ کورونا مریضوں کیلئے 1400 وینٹی لیٹرز مختص کی گئے ہیں جن پر جمعرات کو مریضوں کی تعداد 368 ہے۔
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی طرف سے کراچی کو 25 پورٹیبل وینٹی لیٹرز بجھوائے جا چکے ہیں،61 فیصد سے زیادہ وینٹی لیٹرز کورونا کے مریضوں کیلئے ملک بھر کے ہسپتالوں میں دستیاب ہیں اس کے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے 1548 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔
این سی او سی کے مطابق انتہائی نگہداشت والی جگہوں کو ضرورت کے تحت وینیٹی لینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ جون کے آخر تک ایک ہزار آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے۔ 250 اضافی وینٹی لیٹرز آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور دیگر صوبوں کو مل چکے ہیں۔
آزاد کشمیر کو کورونا مریضوں کیلئے فراہم کیے گئے بیڈز کی تعداد 379 ہے جس میں سے آکسجین کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 68 ہے اور میر پور کو 11 اور مظفر آباد کو 18 وینٹیلیٹرز مختص کیے گئے ہیں۔
بلوچستان کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے فراہم کردہ بیڈز کی تعداد 2 ہزار 148 ہے جن میں سے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 262 ہے اسی طرح سے کل 36 وینٹی لیٹرز کوئٹہ کو فراہم کیے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کیلئے فراہم کردہ بیڈز کی تعداد 151 ہے جن میں سے آکسیجن والے بیڈز کی تعداد 43 ہے جبکہ ٹوٹل وینٹی لیٹرز کی تعداد 28 ہے جبکہ گلگت کو 5 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے ہیں جبکہ وہاں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔
اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لیے بیڈز کی تعداد 524 ہے جن میں سے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 262 ہے اس کے علاوہ 90 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے ہیں جبکہ وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد 8 ہے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کیلئے مختص بیڈز کی تعداد 5 ہزار 110 ہے جس میں آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 628 ہے، صوبے میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 313 ہے جس میں سے ایبٹ آباد کو 12 اور پشاور کو 79 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے جبکہ صوبے میں وینٹیلیٹرز پر مریضوں کی تعداد 76 ہے۔
صوبہ پنجاب میں کورونا مریضوں کے لیے بیڈز کی تعداد 9 ہزار 276 ہے جن میں سے آکسیجن والے بیڈز کی تعداد 3 ہزار 500 ہے جبکہ وینٹی لیٹرز کی تعداد 387 ہے جن میں سے فیصل آباد کو 57 لاہور کو 214 ملتان کو 18 راولپنڈی کو 64 وینٹیلیٹرز فراہم کیے گئے ہیں اور ان وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد 207 ہے۔
اسی طرح سے سندھ میں کورونا بیڈز کی تعداد 8 ہزار 142 ہے جس میں سے 670 بیڈز آکسیجن کی سہولت کے ساتھ مختص کیے گئے ہیں، سندھ میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 334 ہے جس میں سے حیدرآباد کو 20 اور کراچی کو 244 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے ہیں جن پر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 77 ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کے علاوہ ایمرجنسی کیلئے کراچی میں 602،حیدر آباد میں 21، راولپنڈی میں 113، ملتان میں 113،لاہور میں 366، فیصل آباد میں 56،پشاور میں 71,ایبٹ آباد میں 12،اسلام آباد میں 138,گلگت بلتستان میں 21 اور کوئٹہ میں 35 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔
اس وقت ملک میں کورونا کے کل ایکٹو کیسسز کی تعداد 78 ہزار 789 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 834 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔
ابھی تک ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 536 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 488، بلوچستان میں 7 ہزار 335، گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 018، اسلام آباد میں 6 ہزار 236، خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 206، پنجاب میں 45 ہزار 463 جبکہ سندھ میں 43 ہزار 709 ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 101 اموات ہوئیں، یوں کل اموات کی تعداد 2 ہزار 356 ہے۔
اب تک کل اموات جن میں سے سندھ میں 738,پنجاب میں 841, خیبرپختونخوا میں 619, اسلام آباد میں 62، بلوچستان میں 73، گلگت بلتستان میں 14، آزاد کشمیر میں 9 اموات ہوئیں۔
ابھی تک کل 7 لاکھ 80 ہزار 825 کورونا کے ٹیسٹس لیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے مختص 779 ہسپتالوں میں 5 ہزار 838 مریض داخل ہیں۔