خیبرپختونخوا میں چار خصوصی اقتصادی زونز کی منظوری دے دی گئی

703

پشاور: خیبرپختونخوا اقتصادی زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی) نے صوبے میں چار خصوصی اقتصادی زونز کے مقامات کی منظوری دے دی ہے۔

منتخب کردہ مقامات میں غازی اقتصادی زون، چترال اقتصادی زون، جلوزئی اقتصادی زون اور نوشہرا اقتصادی زون ایکسٹینشن شامل ہیں۔

پشاور میں کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک اجلاس میں اقتصادی زونز کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیے:

خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر سہولت فراہم کی جائے گی، شاہ محمود قریشی

وفاقی حکومت کے جاری کردہ اقتصادی سروے 2019-20ء کا مکمل متن

کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جاوید خٹک نے کہا کہ “سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اقتصادی زونز کا انفراسٹرکچر بہترین بنایا جائے گا جو اربوں روپوں کی سرمایہ کاری کا ذریعہ بننے کے ساتھ ساتھ 25 ہزار مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے گا”۔

صوبائی اقتصادی زون ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے خصوصی زونز کے قیام کے لیے مقامی زمین حاصل کر لی گئی ہے اور جلد متعلقہ زونز پر ابتدائی ترقیاتی کام شروع کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here