قومی اقتصادی کونسل اگلے مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی آج منظوری دے گی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی بھی منظوری دی جائے گی، فیڈرل پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے 630 ارب جبکہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 783 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی

546

اسلام آباد : اگلے مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کا ججم 1.41 کھرب روپے رکھے جانے کا امکان حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل کی جانب سے دی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت این ای سی کا اجلاس آج ہوگا جس میں اگلے مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

قومی ائیر لائن پھر خسارے کا شکار، ماہانہ بنیادوں پر بھاری نقصان ہونے لگا

آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکس عائد نہیں کیے جائیں گے، حفیظ شیخ

فرانس، معیشت میں 10 فیصد گراوٹ، بیروزگاری کی شرح 11.5 فیصد سے زیادہ رہے گی

تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں نیشنل اکنامک کونسل فیڈرل پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے 630 ارب جبکہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 783 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے جائے گی۔

اگلے مالی سال کے لیے جی ڈی پی کا ہدف 2.1 جبکہ مہنگائی کا 6.5 فیصد رکھا گیا ہے۔

 مزید برآں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لیے ریونیو ہدف 4.9 کھرب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جس میں ان ڈائریکٹ ٹیکس کلیکشن ٹارگٹ 3 ہزار 332 ارب روپے ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here